عماد وسیم سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کیلئے کیا معاہدہ ہوا؟ چیئرمین پی سی بی پریس کانفرنس میں بول پڑے

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹر عماد وسیم سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کیلئے کیا معاہدہ ہوا؟ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پریس کانفرنس میں بول پڑے .

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال ’’عماد وسیم نے اپنی ریٹائرمنٹ واپسی لے لی ہے،اس میں ان کی کوئی سپیشل کنڈیشنز ہیں یا ان پر بھی سینٹرل کنٹریکٹ والی پالیسی اپلائی ہوں گی .

اس پر محسن نقوی نے کہاکہ اس وقت ورلڈکپ کی ضرورت ہے،اس سے پہلے وہاب ریاض دیکھ رہے تھے،سب کا یہی خیال ہے کہ ٹیم کا مضبوط ہونا ضروری ہے،ان کے ساتھ سیدھی سے بات ہوئی ہے،ون پوائنٹ ایجنڈے پر بات ہوئی ہے،آپ آ جائیں اور کھیلیں،کوئی این او سی کی بات نہیں ہوئی،

چیئرمین پی سی بی کا کہناتھا کہ ہم انہیں کوئی این او سی نہیں دیں گے،وہ ملک کیلئے کھیلیں اور تمام پلیئرز کیلئے کھیلیں .

. .

متعلقہ خبریں