شادیاں محبت نہیں ایک دوسرے کے احترام پرقائم رہتی ہیں، بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی اداکارہ رانی مکھرجی کا کہنا ہے کہ شادیاں صرف محبت نہیں بلکہ ایک دوسرے کے لئے احترام پر قائم رہتی ہیں .
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ رانی مکھرجی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شادی کے بعد محبت ختم بھی ہوجائے تب بھی ایک دوسرے کے لئے عزت اور احترام وہ جذبہ ہے جو شادی کو قائم رکھتا ہے .


رانی مکھرجی نے مزید کہا کہ میں نے آدیتیہ چوپڑہ سے شادی کا فیصلہ اس لئے کیا کیونکہ وہ ایک بہت اچھے انسان اور ٹیم لیڈرہیں . ہم ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں . میں نے بالی ووڈ میں برسوں کام کیا ہے اور اس انڈسٹری کو بہت قریب سے جانتی ہوں .
اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ میں اپنی بیٹی آدیرہ کو کوئی بھائی یا بہن نہیں دے سکی . یہ قسمت میں نہیں تھا . رانی مکھرجی نے ایک دہائی قبل بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر اور پروڈیوسر آدیتیہ چوپڑہ سے شادی کی تھی اور ان کی 8 سال کی بیٹی ہے .

. .

متعلقہ خبریں