نیویارک (قدرت روزنامہ) امریکہ میں موسم سرما کے برفانی طوفان کا نیا سسٹم داخل ہونے سے درجہ حرارت منفی 40 تک گر گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق امریکہ کے وسطی ، مغربی، جنوبی اور مشرقی علاقے شدید برفباری کی لپیٹ میں آ گئے،برفانی طوفان کے دوران مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہو گئے جس سے ملک کے کچھ حصوں کا درجہ حرارت منفی 40 تک گر گیا۔ شمالی نیو انگلینڈ شدید برفباری کی زد میں ہے جہاں شدید سردی میں بجلی بند ہونے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، شاہراہیں برف سے ڈھک گئیں جس کے سبب آمدورفت اجیرن ہو گئی۔
امریکی محکمہ موسمیات نے وارننگ دی ہے کہ نیویارک اور بوسٹن میں طوفان آ سکتا ہے، شکاگو میں سردی کی لہر اگلے ہفتے تک جاری رہے گی۔ اتوار سے بدھ تک متوقع طوفانوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہے گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہندوستان کی اسٹار جمناسٹ دیپا کرماکر نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو کسی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی لگانے کے بعد اس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے…