حکومت کا اووربلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پراووربلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کرنیکا فیصلہ کرلیا گیاہے .
سٹی 42 کے مطابق سرکاری کنکشنز پرہونیوالی اووربلنگ کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کے افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں .

جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا . لیسکو کے مینجر ایس اینڈ آئی انور وٹو کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا . سرکاری کنکشنز کے بعد پرائیویٹ صارفین کے کنکشنز میں بھی اووربلنگ کی چیکنگ ہو گی،ایف آئی اے کی ٹیمیں صارفین کے کنکشن کی چیکنگ کر کے ریڈنگ رپورٹ بنائیں گی . رپورٹ کی روشنی میں چارج ہونیوالے زائد یونٹس کا تخمینہ لگایا جائےگا . اووربلنگ کرنیوالے افسران و ملازمین کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی .

. .

متعلقہ خبریں