حریم شاہ کی ترکی میں موج مستیاں۔۔ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

انقرہ(قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ تُرکی میں سیر و تفریح میں مصروف ہیں،ویڈیوز نے ایک بار پھر تہلکہ مچا دیا ہے اور لوگ حریم شاہ کے شادی کے دعویٰ کو سچ سمجھنے لگے ہیں۔ اداکارہ حریم شاہ نے ترکی کے تاریخی و سیاحتی مقامات کی سیر کے دوران بنائی گئی ویڈیوز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردیں اور مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ بھی کردیا ہے۔انہوں نے استنبول کے صاف ستھرے سمندر میں کشتی پر بیٹھے آس پاس کے نظارے کرتے
ویڈیوز شیئر کی ہیں۔شیئر کردہ ٹک ٹاک ویڈیوز میں عاطف اسلم اور گل پانڑہ کا مقبول ترین گیت بطور بیک گراؤنڈ میوزک لگایا گیا ہے۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ ٹک ٹاکر ترکی میں خوب انجوائے کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے استنبول میں التقسیم اسکوائر پر مقبول ترین آئسکریم شاپ کا بھی دورہ کیا۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے ٹک ٹاکر دکان کے باہر کھڑی آئسکریم لے رہی ہیں۔خیال رہے کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ گزشتہ دنوں ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی ہوئی تھیں، انہوں نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔حریم شاہ نے جس رکن سندھ اسمبلی سے شادی کی اس کا نام تو تاحال نہیں بتایا، ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد اپنے شوہر کا نام ظاہر کر دیں گی۔اداکارہ کی ان ویڈیوز سے یہ ثابت نہیں ہوتی کہ وہ اس وقت واقعی ترکی میں موجود ہیں اور ہنی مون منا رہی ہیں کیونکہ سوشل میڈیا ایپلی کیشنز میں کچھ ایسے فیچرز بھی ہیں کہ آپ اپنی پوسٹ میں کسی ایسی جگہ کی لوکیشن بھی شامل کر سکتے ہیں جہاں آپ درحقیقت موجود نہیں ہیں۔

Recent Posts

پنجاب پولیس کی کارکردگی جانچنے کے لیے کی پرفارمنس انڈیکیٹرز مقرر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے صوبائی پولیس کی کارکردگی جانچنے کے لیے کے پی…

4 mins ago

ٹربیونلز کی تشکیل کا معاملہ: پی ٹی آئی رہنماؤں نے چیف جسٹس پاکستان پر اعتراض اٹھا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلزکی تشکیل کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن…

16 mins ago

نام نہاد آزادی کے نام پر بلوچ نوجوانوں کو ورغلایا جا رہا ہے، وزیر داخلہ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے کہا ہے کہ نام نہاد آزادی کے…

26 mins ago

ترنول اسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسے کے انعقاد میں حائل تمام رکاوٹیں دور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 6 جولائی…

33 mins ago

منی لانڈرنگ کیس میں کرسٹل ڈیسوزا، کرن واہی کے بعد نیا شرما بھی طلب

ممبئی (قدرت روزنامہ)منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کرسٹل ڈی سوزا اور کرن واہی…

45 mins ago

خیبر پختونخوا میں مالیاتی نظم و ضبط کا نفاذ، بیرون ملک علاج سمیت نئی گاڑیوں پر پابندی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے سرکاری خرچ پر علاج سمیت کسی بھی…

45 mins ago