قومی کرکٹر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کر دیا .

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا، اپنے پیغام میں کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے دستیاب ہوں .

میرا ملک، میری ذات سے پہلے آتا ہے . پاکستان کےلیے اب بھی کھیلنے کا خواب ہے . گرین شرٹ پہننا ہمیشہ سے سب سے بڑی خواہش رہی اور رہے گی .

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے میری مثبت بات چیت ہوئی ہے،کرکٹ بورڈ کو بتا دیا کہ پاکستان کےلیے اب بھی کھیل سکتا ہوں .

. .

متعلقہ خبریں