مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے اعتکاف کیلئے رجسٹریشن شروع کردی

ریاض (قدرت روزنامہ ) مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے والوں کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا .
نجی ٹی وی" دنیا نیوز" نے خبررساں ادارے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مسجد نبویؐ میں اعتکاف کرنے کے خواہشمندوں کے لئے ’زائرون‘ ایپ لانچ کی گئی ہے جس کے ذریعے اپنی معلومات اپ لوڈ کرکے اعتکاف کا پرمٹ حاصل کیا جاسکتا ہے .

مسجد نبویؐ کی انتظامیہ نے کہا ہےکہ اعتکاف کےلئے مقررہ ضوابط کا اعلان بھی پورٹل پر کیا گیا ہے جن پرعمل کرنا ضروری ہے .
واضح رہے اعتکاف کےلئے رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد پورٹل بند کردیا جائے گا، اعتکاف پر پہلے آئیے کی بنیاد پر کام جاری کیا جاتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں