ریپ کے ملزمان سے متعلق مریم نواز نے کیا بیان جاری کر دیا؟

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ریپ کے کیس میں ملزمان کو سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے .

نجی ٹی وی ڈان نیوز کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں آئی جی پنجاب عثمان انور نے تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ خواتین سے زیادتی کے واقعات میں کمی آنی چاہئے، اس حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جائیں .

انہوں نے کہا کہ دھاتی تار بنانے، بیچنے اور خریدنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے . پتنگ بازی کے سدباب کیلئے قوانین موجود ہیں ، اس کے باوجود لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں . بڑے منشیات فروشوں کے خلاف ناقابل تردید ثبوت کے ساتھ کیس بنائے جائیں . پنجاب میں کہیں نو گو ایریا بنانے کی اجازت نہیں دیں گے .

. .

متعلقہ خبریں