10 کروڑ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی ریاست پر قربان کیے جا سکتے ہیں، احسن اقبال

نارووال (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کی ریاست سے بڑے نہیں ہوسکتے .

روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سیاست میں نفرت کے کلچر کو فروغ دیا ہے .

ملکی مسائل کا مقابلہ کوئی ایک لیڈر ، جماعت یا ادارہ تنہا نہیں کرسکتا، مسائل سے نمٹنے کے لیے ہمیں قومی اتحاد یکجہتی کی ضرورت ہےسیاسی استحکام، امن اور پالیسی کے تسلسل کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں . پی ٹی آئی نے ملک کی بدنامی کےلیے کوئی کسر نہیں چھوڑی، بانی پی ٹی آئی پاکستان کی ریاست سے بڑا نہیں ہو سکتا . 10 کروڑ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی ریاست پر قربان کیے جا سکتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں