ایف سی اور ایف آئی اے اہلکاروں میں تلخ کلامی کے بعد جھگڑا، چند سپاہی زخمی

پشاور (قدرت روزنامہ) طور خم سرحد پر ایف سی اور ایف آئی اے اہلکاروں کے جھگڑے میں چند سپاہی زخمی ہو گئے .

نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق ایف سی اور ایف آئی اے اہلکاروں کے مابین لڑائی رش کم کرنے کے معاملے پر ہوئی، دونوں جانب سے پہلے تلخ کلامی ہوئی اس کے بعد لڑائی شروع ہو گئی .

معاملہ اعلیٰ حکام کے نوٹس میں آنے پر حل کر لیا گیا اور طور خم سرحد 4 گھنٹے بعد کھول دی گئی .

. .

متعلقہ خبریں