شمسی پینل ٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت


سڈنی(قدرت روزنامہ) سائنس دانوں نے پیرووسکائٹ نام کا جادوئی مٹیریل استعمال کرتے ہوئے سولر پینلز کی کارکردگی اور لچک کے اعتبار سے نئی پیش رفت حاصل کی ہے۔ آسٹریلیا اور برطانیہ کے محققین کی جانب سے بنایا گیا کم وزن سولر پینل سورج کی 11 فی صد توانائی کو بجلی میں بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو اس کو کمرشل استعمال کے لیے موزوں بناتا ہے۔
ان کے لچکدار ہونے کا مطلب ہے کہ ان کو خم دار چھتوں یا گاڑیوں کے اوپر لگایا جاسکے گا۔ یونیورسٹی آف کیمبرج، موناش یونیورسٹی، یونیورسٹی آف سڈنی اور یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز کے سائنس دانوں پر مبنی بین الاقوامی ٹیم نے یہ کامیابی سولر سیلز کو بینڈی رولز پر ایک نئی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے حاصل کی۔
منصوبے کی سربراہی کرنے والی ایک آسٹریلوی حکومتی ایجنسی کامن ویلتھ سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن (سی ایس آئی آر او) کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ آزمائش کے دوران حاصل ہونے والی کارکردگی اس کو قابلِ تجدید توانائی انڈسٹری کے لیے ’حقیقی گیم چینجر‘ بنائے گی۔
ادارے کی جانب سے کہا گیا کہ ان سیلز کو اخبار کی پرنٹنگ سے مشابہ تکنیک رول ٹو رول تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے پرنٹ کیا گیا ہے جو اس کو بڑے پیمانے پر مسلسل توانائی پیدا کرنے کے قابل بناتا ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ کارکردگی میں ڈرامائی اضافے نے کمرشل استعمال کے لیے کارگر پرووسکائٹ سولر سیل کی بڑے پیمانے پر پیداوار کی راہ ہموار کر دی ہے۔

Recent Posts

وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کی صوتحال پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے رابطہ کرکے وہاں…

2 hours ago

میں نے خود شمعون عباسی کو شادی کیلئے پروپوز کیا تھا، شیری شاہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ شیری شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اداکار و…

2 hours ago

ریچا چڈھا کا ‘ہیرامنڈی’ کیلئے 99 ری ٹیک دینے کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے سنجے…

2 hours ago

آئرلینڈ سے شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، چئیرمین پی سی بی

ڈبلن(قدرت روزنامہ) چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئرلینڈ سے پہلے…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پاک افغان بارڈ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پاک افغان بارڈر ایریا چمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات…

2 hours ago

جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت…

3 hours ago