گیس مزید کتنی مہنگی ہوگی؟ فیصلہ آج ہونیکا امکان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گیس مہنگی ہو گی یا نہیں، مہنگی ہو گی تو کتنی ہو گی فیصلہ آج ہو گا . آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) گیس 155 فیصد مزید مہنگی کرنے کی سوئی نادرن کی درخواست پر آج لاہور میں سماعت کرے گا .


مہنگائی کی چکی میں پس رہے عوام کی جیبیں مزید ڈھیلی کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے اور آج گیس مہنگی ہونے کا امکان ہے . جس صارف کا گیس بل پہلے 100 روپے تھا وہ 600 روپے ہو چکا، اب جس کا بل 600 روپے ہے وہ 1500 ہو جائے گا .
اوگرا نے ریٹ بڑھانے کی منظوری دی تو اطلاق یکم جولائی سے ہو گا . لاہور چیمبر اور اپٹما نے گیس ٹیرف میں مزید اضافے کو ظلم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سماعت کے دوران اس کی شدید مخالفت کی جائے گی .
ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 4 ہزار 489 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت تجویز کی ہے، گیس کی قیمت بڑھنے سے بلوں میں اوسطاً 155 فیصد تک مزید اضافہ ہو گا . ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے ایک سال میں گیس کی قیمت میں 600 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے .

. .

متعلقہ خبریں