پی ٹی آئی کا پنجاب میں پارٹی کو دوبارہ منظم کرنے کا اعلان


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب میں پارٹی کو دوبارہ منظم کرنے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور قائم مقام پنجاب صدر حماد اظہر نے صوبے بھر میں پارٹی کی تنظیم نو کے فیصلے کا اعلان کیا۔
انہوں نے پنجاب کے تمام اضلاع میں مستقل عہدیداران کی موجودگی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ واضح رہے کہ رکن اسمبلی بننے کے بعد متعدد عہدیداران کی گنجائش پیدا ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں گزشتہ ہفتے حماد اظہر نے پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور قائم مقام سینٹرل پنجاب کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور قانونی چیلنجوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ انہیں فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کو تحریر کیےگئے مراسلے میں حماد اظہر نے ان دباؤ کا تذکرہ بھی کیا تھا جنہیں ان کو سامنا تھا، جس میں متعدد قانونی مقدمات میں ملوث ہونا شامل ہے۔
انہوں نے اپنے گھر پر چھاپے، اہل خانہ کو ہراساں کرنے اور حفاظت کے لیے انہیں بیرون ملک منتقل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ ان مشکلات کے باوجود حماد اظہر نے مئی 2023 سے نامعلوم مقام سے پارٹی کے لیے اپنا کام جاری رکھا۔ حماد اظہر نے بتایا تھا کہ بہت غور و فکر کے بعد انہوں نے پارٹی کے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔
تاہم پی ٹی آئی نے حماد اظہر کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا اور ان پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں پر قائم رہیں۔ گوہر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اس معاملے پر پارٹی کے بانی عمران خان سے بات کی تھی، جنہوں نے انہیں حماد اظہر کا استعفیٰ قبول نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
بعدازاں حماد اظہر نے عمران خان کے اعتماد پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ عمران خان کے اعتماد کو برقرار رکھیں گے اور تندہی سے پارٹی کی خدمت جاری رکھیں گے۔

Recent Posts

قلات، نامعلوم افراد نے فائرنگ کے بعد سنگ مرمر لیجانے والے ٹرک کو آگ لگادی

قلات(قدرت روزنامہ)مہلیبی میں مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد نے سنگ مرمر لیجانے والی ٹرک پر…

4 mins ago

بلوچستان، نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار پرپابندی عائد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…

10 mins ago

مکران ڈویژن کوایران سے بجلی کی سپلائی3 دن سے معطل ، عوام شدید مشکلات کا شکار

پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…

16 mins ago

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے صوبائی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…

16 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس؛ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف عدالتی دائرہ اختیار کا جائزہ لینے کیلئے کارروائی کچھ دیر کیلئے ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…

20 mins ago

بے اختیارحکومت کاسیکورٹی اداروں پر اختیار نہیں، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…

20 mins ago