لاہور / لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کو صدارتی ایوارڈ ملنے پر بھارتی اداکاراؤں کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے۔ 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ملک کے لیے نمایاں خدمات سر انجام دینے والے افراد کو صدارتی و سول ایوارڈز دینے کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔
ان افراد میں شعبہ ادب، موسیقی، فن و ثقافت سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز فنکار بھی شامل تھے، جنہیں ان کی گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر صدارتی اعزازات سے نوازا گیا۔اس موقع پر پاکستان کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ سجل علی کو ‘تمغہ امتیاز’ سے نوازا گیا، اداکارہ کو گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے تمغہ امتیاز دیا گیا۔
سجل علی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُنہیں ‘تمغہ امتیاز’ سے نوازا جارہا ہے، اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں تمغہ امتیاز حاصل کرکے واقعی خود کو خوش قسمت محسوس کررہی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کی شکرگزار ہوں اور ساتھ ہی اپنے خاندان اور تمام مداحوں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ میں اپنی مرحوم والدہ کی مقروض ہوں کیونکہ میں اُن کی محنت اور دُعاؤں کی بدولت ہی اس مقام تک پہنچی ہوں۔
سجل علی کی اس شاندار کامیابی پر جہاں پاکستانی شوبز ستاروں نے خوشی کا اظہار کیا تو وہیں سرحد پار بھارت سے بھی اداکارہ کو مبارکباد دی گئی۔
بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے کہا کہ سجل آپ اس اعزاز کی حقدار ہیں، میں آپ کی سب سے بڑی مداح ہوں۔ بھارتی اداکارہ سیمی چہل نے بھی سجل علی کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اُنہیں اس اعزاز کی صحیح حقدار قرار دیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…