جنرل ( ر ) باجوہ اور فیض حمید نے ائین توڑا ہے تو سامنے لایا جائے ، کیا قانون توڑا ہے؟ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں نے نہیں دیکھا کہ سابق آرمی چیف جنرل ( ر ) باجوہ اور سابق ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی ) لیفٹیننٹ جنرل ( ر ) فیض حمید نے آئین توڑا ہو، اگر انہوں نے کچھ کیا ہے تو سامنے لایا جائے کیا قانون توڑا ہے، ان دونوں کے عہدے کا دائرہ اختیار بہت وسیع ہے۔
سماء کے پروگرام ” دو ٹوک “ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خان عباسی کا کہنا تھا کہ موجودہ کابینہ میں نئے لوگ بھی ہیں ، محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تعیناتی پر تنقید مناسب نہیں، اگر پارٹی میں ڈپتھ نہ ہو تو باہر سے لوگ لائے جا سکتے ہیں، جن لوگوں کو کابینہ میں لایاگیا ہے وہ کام کریں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر یہ لوگ کام نہ کریں تو ان کو نکال دیا جائے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر ہم اپنی بات کر رہے ہوتے ہیں ، حکومت کی نمائندگی نہیں کر رہے ہوتے، حقائق عوام کے سامنے لانے کے لئے ٹروتھ کمیشن بنایا جائے اور اس کمیشن کے ذریعے سامنے لایا جائے کہ ملک میں کیا ہوتا رہا، ہرآدمی جس معاملے کو جانتا ہے اس پر بیان ریکارڈ کروا دے۔انہوں نے کہا کہ ہر کوئی احتساب کی بات کرتا ہے مگر کسی شخص کا احتساب نہیں ہوا، ہم احتساب کی بات تو کرتے ہیں مگر نیت نہیں ہوتی، اگرکوئی کرپشن کرتا ہے تو ہم قانون کے تقاضے پورے نہیں کرتے، مجھ سے پہلے وزیرپٹرولیم پر 458 ارب کرپشن کا کیس لگا تھا، بعد میں کچھ ثابت نہیں ہوا تھا اور کیس بند ہوگیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں نیب کو بند کر کے ہر ایک کا ٹیکس ریکارڈ رکھا جائے، جو بھی پیسے خرچ کرتا ہے اسکی آمدن ہونی چاہئے، اگر آمدن ہے تو دیکھا جائے ٹیکس ادا کیا ہے یا نہیں ، اگر آمدن نہ ہو اور اخراجات کروڑوں میں ہوں تو جواب تو دینا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو وزیراعظم کو چیئرکرنا چاہئے، ای سی سی میں معیشت کے تمام فیصلے ہوتے ہیں، ای سی سی چیئر نہ کرنے پر وزیراعظم کو ملک چلانے میں مشکل ہوتی ہے، ای سی سی پر وزیراعظم کو کسی نے مس گائیڈ کیا ہے، ای سی سی کی سربراہی چھوڑنا وزیراعظم کا درست فیصلہ نہیں ہے۔

Recent Posts

شعبان سے 3 ماہ قبل اغواءہونے والے 7 مغوی تا حال بازیاب نہ ہوسکے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے تفریحی مقام شعبان سے ساڑھے 3 ماہ قبل اغواءہونے والے 3 بھائیوں…

8 mins ago

کوئٹہ، واٹر ٹینکر چلانے والے کم عمر ڈرائیوروں پر پابندی عائد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ میں واٹر ٹینکر چلانے والے کم عمر ڈرائیوروں پر پابندی…

14 mins ago

مشکے،گورنمنٹ پرائمری سکول میں بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

آواران(قدرت روزنامہ)ضلع آواران کے تحصیل مشکے گورنمنٹ بوائزپرائمری سکول کی بلڈنگ نہ ہو نے کی…

20 mins ago

کراچی ائیر پورٹ پرسفر سے روک کرہمارے ساتھ ناقابل بیان سلوک کیا گیا،ماہ رنگ بلوچ

کراچی(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے منگل کے روز کراچی…

26 mins ago

کوئٹہ، کراچی دھماکے کیخلاف احتجاج ،دشمن پاک چین دوستی کو خراب کرنا چاہتے ہیں، سول سوسائٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سول سوسائٹی نے کراچی دھما کے کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ…

36 mins ago

حکومت بچوں کو Oxford بھیج رہی ہے، دشمن ان کو خود کش بنا رہے ہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی باگ ڈور جب…

41 mins ago