انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہوا ہے .

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستاہو کر 278 روپے 5 پیسے کا ہو گیا .

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 14 پیسے کا تھا .

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے . پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 291 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 443 پر آ گیا . گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 65 ہزار 151 پوائنٹس پر بند ہوا تھا .

. .

متعلقہ خبریں