ڈی ایچ اے کوئٹہ میں عوام کی آبائی زمینوں پر قبضے کررہی ہے، پشتونخوا نیپ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں ڈی ایچ اے کی جانب سے نورک سلیمانخیل میں مقامی قبائل کی زمینوں پر قبضے کیلئے سروے کرنے اور پولیس کی مدد سے عوام کو ہراساں، تھانے میں بند کرنے اور انکے خلاف مقدمات درج کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ان ناجائز ہتھکنڈوں کو پوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر ڈی ایچ اے نے بلیک میلنگ، دباﺅ اور دیگر غیرقانونی حربوں کے ذریعے عوام کی جدی پشتی زمینوں پر قبضے سے دستبرداری اختیار نہ کی تو دیگر جمہوری قوتوں اور عوام کی مدد سے سخت ردعمل دیا جائیگا اور کسی بھی نتائج کی ذمہ داری اس ادارے پر ہی عائد ہوگی۔ بیان میں معزز سپریم کورٹ کے ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے عسکری اداروں کی کاروباری امور میں حصہ داری اور خصوصا زمینوں کے لین دین میں ملوث ہونے پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے لیکن عسکری ادارے ملک کے اعلی عدلیہ کے ریمارکس کو ارادتا نظرانداز کرکے اپنے دائرہ کار اور دائرہ اختیار سے نکل کر غیر آئینی و غیر قانونی طور پر نہ صرف زمینیں ہتھیانے کا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ سول فورسز کو غیرقانونی طور پر عوام کو تنگ کرنے کیلئے استعمال کرکے عوام دشمنی اور جرم کے مرتکب ہو رہے ہیں جسکی اجازت نہیں دی جاسکتی اور نہ ہی اس ناجائز عمل کو مزید برداشت کیا جا سکتا ہے۔ بیان میں سول انتظامیہ اور پولیس کو ڈی ایچ اے کیلئے عوام کو غیرقانونی طور پر تنگ کرنے اور انہیں رمضان کے اس مقدس مہینے میں قید کرنے اور ایف آئی آر درج کرنے پر متنبہ کرتے ہوئے عوام دشمن اقدامات سے اجتناب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں جعلی صوبائی حکومت میں شامل پارٹیوں کو عوامی حقوق کی پامالی پر آنکھیں بند کرکے مقامی قبائل کی زمینوں پر قبضے میں حصہ بننے پر عوام کے احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Recent Posts

کارکنوں کے قتل میں ملوث افسران کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں، این ڈی ایم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں پارٹی کے چیرمین محسن…

7 mins ago

اخبارات کو اشتہارات کی تقسیم یقینی اور شکایات کا ازالہ کیا جائے، رحمت صالح بلوچ

پنجگور(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت بلوچ محکمہ اطلاعات بلوچستان…

19 mins ago

حکومت فشریز پالیسی ترتیب دے رہی ہے، غیر قانونی ٹرالنگ کا خاتمہ کریں گے، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں مولانا ہدایت الرحمن کی پیش کردہ قرار داد پر گفتگو…

27 mins ago

بلوچستان سے مسلح لوگ کچے میں متنازعہ علاقوں سے داخل ہوئے، وزیر داخلہ سندھ

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ کے وزیر داخلہ ضیا لنجار نے ان باتوں کی تردید کی ہے کہ…

33 mins ago

سورج پر خوفناک دھماکے اور طوفان، ماہرین نے مواصلاتی نظام متاثر ہونے کا اندیشہ ظاہر کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سورج پر شدید دھماکہ ہوا ہے…

42 mins ago

‘اوپن اے آئی’ اب گوگل کو ٹکر دینے کے لیے تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)‘چیٹ جی پی ٹی’ بنانے والی امریکی کمپنی ‘اوپن اے آئی’ نے…

51 mins ago