پاکستان سے روزانہ کتنےٹرک افغانستان میں داخل ہوتے تھے اور اب صورتحال کیا ہے ؟ترجمان افغان وزارت تجارت کا بیان آ گیا

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) پاکستان سے روزانہ کتنےٹرک افغانستان میں داخل ہوتے تھے اور اب صورتحال کیا ہے ؟ اس حوالے سے ترجمان افغان وزارت تجارت کا بیان سامنے آیا ہے ۔ افغان وزارت تجارت کے ترجمان اخوندزادہ عبدالسلام جواد کا کہناہے کہ اسلام آباد کی غیرضروری پابندیوں نے کاروبار کو تقریباًناممکن بنادیاہے۔ اخوندزادہ عبدالسلام جواد نے پاکستانی وفد کے طے شدہ دورے کی تصدیق کرتے ہوئے اسلام آباد پر دو طرفہ تجارتی معاملات کو پیچیدہ بنانے کا الزام لگایا۔

“جنگ ” کے مطابق انہوں نے کہا مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے سامان کے ٹرکوں میں غیر ضروری تاخیر، بھاری کنٹینرز کی آمدورفت کے لیے دستاویزات کی تیاری میں سرخ فیتہ اور افغان ٹرکوں کے لیے پاکستانی ویزے کے حصول کے لیے اسلام آباد کے تازہ ترین قوانین پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ایک سال پہلے پاکستان سے روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 1500 سے 2000 ٹرک افغانستان میں داخل ہوتے تھے تاہم پاکستان کے سرحدی اور تجارتی حکام کی جانب سے غیر ضروری پابندیوں نے نئے قوانین متعارف کروا کر کاروبار کو تقریباً ناممکن بنا دیا ہے، جس سے پاکستانی ٹرکوں کی تعداد تقریباً 700 تک ہوگئی ہے ۔

Recent Posts

شعبان سے 3 ماہ قبل اغواءہونے والے 7 مغوی تا حال بازیاب نہ ہوسکے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے تفریحی مقام شعبان سے ساڑھے 3 ماہ قبل اغواءہونے والے 3 بھائیوں…

1 min ago

کوئٹہ، واٹر ٹینکر چلانے والے کم عمر ڈرائیوروں پر پابندی عائد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ میں واٹر ٹینکر چلانے والے کم عمر ڈرائیوروں پر پابندی…

7 mins ago

مشکے،گورنمنٹ پرائمری سکول میں بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

آواران(قدرت روزنامہ)ضلع آواران کے تحصیل مشکے گورنمنٹ بوائزپرائمری سکول کی بلڈنگ نہ ہو نے کی…

13 mins ago

کراچی ائیر پورٹ پرسفر سے روک کرہمارے ساتھ ناقابل بیان سلوک کیا گیا،ماہ رنگ بلوچ

کراچی(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے منگل کے روز کراچی…

20 mins ago

کوئٹہ، کراچی دھماکے کیخلاف احتجاج ،دشمن پاک چین دوستی کو خراب کرنا چاہتے ہیں، سول سوسائٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سول سوسائٹی نے کراچی دھما کے کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ…

29 mins ago

حکومت بچوں کو Oxford بھیج رہی ہے، دشمن ان کو خود کش بنا رہے ہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی باگ ڈور جب…

34 mins ago