دکی سے اغوا تین مزدور بازیاب نہ ہوئے تو کوئلہ کانوں میں کام بند کردیں گے، مزدور یونینز


دکی(قدرت روزنامہ)دکی میں تین مزدوروں کو بازیاب نہ کرانے کیلئے نیشنل لیبر فیڈریشن اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کے رہنماﺅں کی پریس کانفرنس، مغویوں کی جلد بازیابی کا مطالبہ۔ نیشنل لیبر فیڈریشن ضلع دکی کے صدر امبر خان سواتی نے عہدیداران و ممبران کے ساتھ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کسی تنظیم نے ہمارے مزدورون کو اسلحے کے زور پر اغوا کیا ہے جن کو اج دوسرے روز بھی بازیاب نہیں کروایا گیا اور اس قبل بھی ہمارے مزدور اغوا ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے اغوا کا یہ کام اب معمول بن چکا ہے۔ انہون نے کہا کہ ضلع دکی کے کوئلہ کانوں میں افغانستان، سوات، شانگلہ، قلعہ سیف اللہ اور دیگر دور دراز سے آئے ہوئے مزدور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے آئے ہوئے ہیں لیکن یہاں پر انتظامیہ ان کو حفاظت دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ رہنماﺅں نے کہا کہ تین روز کے اندر مزدور بازیاب نہیں کروائے گئے تو ہم پورے دکی میں کوئلہ کانکنی کا کام بند کرکے بھرپور احتجاج و ہڑتال کرینگے۔ علاوہ ازیں پاکستان ورکرز فیڈریشن ضلع دکی کے صدر شیر محمد کاکڑ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر ایک تنظیم کی جانب سے ہمارے بے گناہ مزدوروں کو اغوا کیا گیا ہے جسکی ہم مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے ایف سی بلوچستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی بلوچستان جلد ازجلد ہمارے غریب مزدوروں کو بازیاب کروائے۔

Recent Posts

سیلاب زدہ بلوچستان میں کم عمردلہنیں اور معاشی مشکلات کی ادائیگی

عاصم احمد خان سندھ اور بلوچستان کی سرحدوں کے درمیان واقع اوستہ محمد کے ہلچل…

6 mins ago

ماضی میں کونسی اہم شخصیات فضائی حادثے میں جاں بحق ہوئی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)19مئی کو حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر…

11 mins ago

پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) پاکستان اور ترکیہ نے دو طرفہ تجارت کو 5 ارب…

19 mins ago

جناح ہاوس حملہ کیس: پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت قبل ازوقت ہونے پر خارج

لاہور (قدرت روزنامہ ) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں رہنما…

22 mins ago

مالی معاملات پر اختلاف، تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے پر کام بند

تربیلا غازی(قدرت روزنامہ) تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے پر کام کرنے والی مشاورتی فرم…

33 mins ago

پاکستانی ٹیم میں سب اچھی چیز کیا ہے ؟ بھارتی کپتان روہت شرما نے بڑا بیان جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ وہ…

38 mins ago