کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سی ای او بیرک گولڈ نے کہا ہے کہ ریکوڈک بڑا منصوبہ ہے جس میں 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوگی، یقین ہے ریکوڈک منصوبہ 100 سال چلے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سی ای او بیرک گولڈ مارک برسٹو کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبے پر ہماری ٹیم بہت کام کررہی ہے، ریکوڈک جیسا کوئی منصوبہ اس سے پہلے نہیں ہوا، ریکوڈک منصوبہ کان کنی کے شعبے میں نئی تاریخ رقم کرے گا۔سی ای او بیرک گولڈ نے کہا کہ ہمارے ابھی کے اندازے کے مطابق یہ منصوبہ 45 سال تک چلے گا، تاہم میرا یقین ہے کہ ریکوڈک منصوبہ سو سال تک چلے گا۔ ہمارے لیے ریکوڈک منصوبے کا حصہ ہونا اعزاز کی بات ہے۔انھوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے پر بلوچستان میں بہت پہلے کام ہونا چاہیے تھا۔ اندازے کے مطابق ہر سال ریکوڈک سے 45 ملین ٹن سونا اور کاپر کے ذخائر نکلیں گے۔مارک برسٹو کا کہنا تھا کہ دنیا کے بہترین ڈیزائن اور انجینئرز کی مدد سے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ پوری کوشش ہے کہ ہماری پہلی پروڈکشن 2028 میں شروع ہوجائے۔سی ای او بیرک گولڈ نے کہا کہ منصوبے سے متعلق ہماری کوشش ہے کہ تمام لوگ پاکستانی ہوں۔ منصوبے کیلئے چاہتے ہیں کہ تمام کام کرنے والے بلوچستان کے لوگ ہوں۔ جب تک لوگوں پر سرمایہ کاری نہ کریں تو ایسا ممکن نہیں ہوتا۔انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں 3 بڑے مسئلے ہیں، صاف پانی، تعلیم اور صحت کی سہولتیں نہ ہونا ہے، سب سے پہلے ہم نوجوانوں کو تعلیم دیں گے، یہ منصوبہ کئی دہائیوں پر محیط ہے،مارک برسٹو نے کہا کہ اس کے لیے ہم نے پرائمری تعلیم پر توجہ دینا شروع کردی ہے، 10 سال سے کم عمر بچے سارے اس سال کے آخر میں اسکول میں ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ اس کیساتھ ساتھ انتظامی ڈھانچے کو چلانے کیلئے بھی کام شروع کردیا ہے، ہم نے 3 ہزارسے زائد پاکستان کی جامعات میں نوجوانوں سے انٹرویوز کیے۔ انٹرویوز کے ذریعے بلوچستان کے 9 لوگوں کو منتخب کیا، 4 لڑکیاں اور 5 لڑکے ہیں۔کچھ لوگ ارجنٹائن میں بیرک گولڈ کے دوسرے منصوبے میں تجربہ حاصل کر رہے ہیں۔ ہم ابھی 20 اور نوجوانوں کو اس منصوبے کے تحت تیار کررہے ہیں۔ آئندہ سال جنوری تک ہم 1200 لوگوں کو روزگار دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔مارک برسٹو نے کہا کہ نوکنڈی میں ہنر فانڈیشن کے ساتھ ہم تربیتی مرکز چلا رہے ہیں۔ تربیت کا مقصد لوگوں کو کان میں کام کرنے کی صلاحیتوں سے ہمکنار کرنا ہے،انھوں نے کہا کہ تربیت لینے والا پہلا گروپ پائپ لائنز پر کام شروع کرے گا۔ دوسرا تربیت لینے والا گروپ تعمیراتی منصوبے پر کام شروع کرے گا۔ تعمیراتی منصوبے پر کام ہونے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔سی ای او بیرک گولڈ نے کہا کہ ہم ورکرز کے رہنے کیلئے کیمپ بھی بنا رہے ہیں تاکہ وہیں رہائش رکھیں۔ ریکوڈک ابھی پہلے اسٹیج پر ہےاس لیے وہاں روزگار کے مواقع کم ہیں۔ ریکوڈک منصوبہ جیسے آگے بڑھتا جائے گا روزگار کے مواقع پیدا ہوتے جائیں گے۔مارک برسٹو کا کہنا تھا کہ منصوبہ آگے بڑھے گا تو پہلے تعمیرات، بنیادی ڈھانچہ اور پھر حصولی کا کام ہوگا۔ ہم منصوبے میں کاروباری طبقے کو بھی ساتھ ملانا چاہتے ہیں۔سی ای اوبیرک گولڈ نے کہا کہ پاکستان اور ترقی پذیر ممالک میں ایسے لوگ ہیں جن کے تعلقات ہوتے ہیں، ہم ایسے لوگوں کو ساتھ ملا کرمنصوبے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ خواہش ہے 2028 میں منصوبہ فعال ہو تو بلوچستان کے لوگ ہی منصوبے کو چلائیں۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…