اسحاق ڈار نے پی آئی اے اور سٹیل مل کی نجکاری کیوں روک دی تھی؟ ن لیگی رہنما محمد زیبر کا حیران کن انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دور حکومت میں پاکستان اسٹیل ملز، پی آئی اے اور بجلی کی تقسیم کار کمپنی فیسکو کی نجکاری آخری مراحل میں تھی لیکن اس وقت کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ان اداروں کی نجکاری کو روک دیا تھا کیونکہ وہ ان اداروں کی نجکاری کی سیاسی قیمت چکانے پر رضامند نہیں تھے۔

نجی چینل ’ڈان نیوز‘ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیسکو کی نجکاری سے متعلق مقامی اور غیرملکی بولی دہندگان کی پیشکشیں بھی آچکی تھیں اور اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے صرف پیشکشوں کو کھولا جانا باقی رہ گیا تھا، اسی طرح سٹیل ملز کی نجکاری بھی آخری مراحل میں تھی اور اس معاملے پر کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا آخری اجلاس ہونا باقی تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسحٰق ڈار نے اس وقت کہا تھا کہ سٹیل ملز حکومت سندھ کو دے دیا جائے۔ محمد زبیر نے کہا کہ اسحٰق ڈار اس وقت وزیر خزانہ تھے اور اس کمیٹی کے چیئرمین بھی تھے، مگر اب ایک وزیر خارجہ ہوتے ہوئے انہیں پھر سے اس کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا گیا ہے۔محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پی آئی کی نجکاری کے حوالے سے ایک پارلیمنٹری کمیٹی بنائی گئی تھی کیونکہ پی آئی اے کی نجکاری اور پی آئی اے ایکٹ 1955 میں ترامیم کے لیے ہمیں پارلیمنٹ میں ووٹنگ درکار تھی، ہم نے اس پر بہت محنت کی تھی، ہمارے ساتھ عالمی بینکوں، چارٹرڈ اکاؤنٹینسی فرمز، آئی ایم ایف، اسٹاک ایکسیچنز اور دیگر متعلقہ ادارے کام کر رہے تھے مگر اسحٰق ڈار نے صرف اس لیے ان اداروں کی نجکاری نہیں ہونے دی کیونکہ وہ اس کی سیاسی قیمت ادا نہیں کرنا چاہتے تھے۔

Recent Posts

شعبان سے 3 ماہ قبل اغواءہونے والے 7 مغوی تا حال بازیاب نہ ہوسکے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے تفریحی مقام شعبان سے ساڑھے 3 ماہ قبل اغواءہونے والے 3 بھائیوں…

6 mins ago

کوئٹہ، واٹر ٹینکر چلانے والے کم عمر ڈرائیوروں پر پابندی عائد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ میں واٹر ٹینکر چلانے والے کم عمر ڈرائیوروں پر پابندی…

12 mins ago

مشکے،گورنمنٹ پرائمری سکول میں بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

آواران(قدرت روزنامہ)ضلع آواران کے تحصیل مشکے گورنمنٹ بوائزپرائمری سکول کی بلڈنگ نہ ہو نے کی…

18 mins ago

کراچی ائیر پورٹ پرسفر سے روک کرہمارے ساتھ ناقابل بیان سلوک کیا گیا،ماہ رنگ بلوچ

کراچی(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے منگل کے روز کراچی…

24 mins ago

کوئٹہ، کراچی دھماکے کیخلاف احتجاج ،دشمن پاک چین دوستی کو خراب کرنا چاہتے ہیں، سول سوسائٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سول سوسائٹی نے کراچی دھما کے کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ…

34 mins ago

حکومت بچوں کو Oxford بھیج رہی ہے، دشمن ان کو خود کش بنا رہے ہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی باگ ڈور جب…

39 mins ago