ریلوے کی کتنے ہزار ایکڑ اراضی پر قبضہ مافیا کا راج ہے ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان ریلوے کی کتنے ہزار ایکڑ اراضی پر قبضہ مافیا کا راج ہے ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں . تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی ملکیتی تقریباً 10 ہزار ایکڑ زمین پر لوگوں کے غیر قانونی قبضے اور ان میں سے بیشتر زمین کو ملک بھرمیں رہائشی مقاصد کیلئے استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے .

مختلف مسائل کے باوجود ریلوے کو امید ہے کہ وہ 30جون کو ختم ہونے والے موجودہ مالی سال میں 5ارب روپے کا زمینی محصول وصول کرنے کا ہدف حاصل کر لے گا .

"این این آئی " کے مطابق ریلوے کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ملک بھر میں ہماری کل 1 لاکھ 68ہزار 858 ایکڑ زمین میں سے 9ہزار 644ایکڑ زمینوں پر قبضہ مافیا نے غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے، اگرچہ ہم اسے غیر قانونی قابضین سے واگزار کرانے اور تجاوزات ہٹانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں تاہم صوبائی حکومتیں، جن کو ریاستی اراضی کی محافظ سمجھا جاتا ہے، ہماری خاطر خواہ مدد نہیں کر رہیں .

. .

متعلقہ خبریں