عظمیٰ کاردار کے زیورات چوری کا معاملہ ، نجی کلب کی ملازم خواتین برہنہ تلاشی اور بد ترین تشدد کیخلاف کھل کر بول پڑیں

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کی رہنما رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کے زیورات چند روز قبل مبینہ طور پر غائب ہوگئے تھے، انہوں نے لاہور میں نجی کلب کی خواتین ملازمین پر چوری کا الزام لگایا اور ان کے خلاف پرچہ کٹوا دیا۔کلب کی خواتین ملازمین کا کہنا ہے کہ انہوں نے چوری نہیں کی، پولیس اہلکاروں نےعظمیٰ کاردار کے سامنے انہیں برہنہ کرکے ان کی تلاشی لی، عظمیٰ کاردار کے کہنے پر پولیس نے انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے ان کے بازو مروڑے اور ڈنڈے مارے گئے۔

“جنگ ” کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کے مطابق عظمیٰ کاردار کے شوہر کو اعتماد میں لیکر چاروں خواتین ملازمین کو رہا کردیا گیا ہے۔کلب انتظامیہ نے چاروں خواتین کے بے گناہ ہونے کی ضمانت دی ہے، کلب میں لگے کیمروں اور انتظامیہ کے بیانات کی روشنی میں معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار نے”جیو نیوز” سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا ہے کہ وہ اپنے موقف پر قائم ہیں، زیورات چوری ہوئے ہیں۔ وہ زیورات کہیں بھی نہیں بھولی ہیں، اُن کے چوری شدہ زیوارت برآمدات کروائے جائیں۔

Recent Posts

پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے نئی تاریخ رقم کردی

سکردو (قدرت روزنامہ)پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے نئی تاریخ رقم کردی، وہ…

1 min ago

کوہ پیما شہروز کاشف کی بڑی کامیابی، 8 ہزار میٹر سے بلند آخری چوٹی پر بھی پاکستانی پرچم لہرا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے 8 ہزار میٹر سے…

2 mins ago

مودی کو جھٹکا، کانگریس اور اتحادی جماعتیں جموں کشمیر میں حکومت بنانے کے لیے تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں حالیہ ریاستی انتخابات میں…

12 mins ago

’بیماری کو بہانا سمجھا گیا‘، شیر افضل مروت نے احتجاج میں شرکت نہ کرنے پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا…

17 mins ago

کیا شان شاہد اداکارہ ریما خان سے شادی کرنا چاہتے تھے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شان شاہد اور ریما خان ماضی میں کئی فلموں میں ایک ساتھ…

25 mins ago

کراچی: منگھوپیر کی رہائشی کالونی میں پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے منگھوپیر خیرآباد گلشن حدید میں پولیس مقابلے کے دوران…

35 mins ago