اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر فیس بک اور واٹس ایپ پر شیئر کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ملزم محمد حسیب کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کرنے کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ٹینکیکل اینالسز ایکسپرٹ رپورٹ کے مطابق ملزم نے سنگین جرم کا ارتکاب کیا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کے مطابق ملزم نے لڑکی کے والد، شوہر اور دوستوں کو تصاویر بھجوائیں اور فیس بک پر بھی اپلوڈ کیں۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ معاشرے میں یہ جرم بہت عام ہو گیا ہے، لڑکے اور لڑکیاں ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں ہوتے ہیں تو لڑکیاں اپنی قابل اعتراض تصاویر لڑکوں کو بھیج دیتی ہیں۔
فیصلے کے مطابق یہ تعلق ٹوٹنے پر لڑکے قابل عتراض تصاویر فیس بک پر اپلوڈ یا لڑکی کے دوستوں اور فیملی ممبرز سے شیئر کر دیتے ہیں، یہ تصاویر لڑکیوں کے لیے زندگی بھر کا سٹیگما بن جاتی ہیں اور ان کی فیملی لائف تباہ ہو جاتی ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اکثر کیسز میں لڑکیوں نے خودکشی بھی کی، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…