9مئی واقعات، سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی ضمانت منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی واقعات میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی ضمانت منظور کرلی .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سماعت کی،عدالت نے 9مئی واقعات میں شیریں مزاری کی ضمانت منظور کرلی،9مئی کے 14مقدمات میں شیریں مزاری کی ضمانت منظور کی گئی،شیریں مزاری کی ضمانت ذاتی مچلکوں پر منظور کی گئی .

. .

متعلقہ خبریں