پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد مستعفی، مزید استعفوں کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد نے استعفیٰ دیدیا .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈائریکٹرز کے ساتھ میٹنگ کی تھی،میٹنگ میں ڈائریکٹرز کے کام سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی گئی تھی .

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد نے استعفیٰ دیدیا ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے مزید ڈائریکٹرز کے استعفوں کا امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں