مراد سعید سینیٹ انتخابات کےلئے نااہل ہوگئے،اپیل خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو سینیٹ انتخابات کےلئے نااہل قرار دیدیا۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق سینیٹ انتخابات کےلئے پی ٹی آئی امیدوار مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی۔ الیکشن ٹربیونل نے مراد سعید کی اپیل خارج کر دی۔جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ کیا مراد سعید ابھی بھی اشتہاری ہے، وکیل مراد سعید نے عدالت کو بتایا کہ یہ کیس داخل ہی اسی لئے کیا کہ مراد سعید کی جان کو خطرہ ہے، سینیٹر بن جائے تو بچ سکتا ہے۔جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ جب آپ پاور میں ہوتے ہیں تو آپ کا کیا رول ہوتا ہے، آپ راہداری حفاظتی ضمانت لے سکتے، جس پر وکیل نے کہا کہ یہ پاکستان کی بد قسمتی ہے کہ پاور میں آتے ہی سب مقدمات ختم ہو جاتے ہیں۔
دوسری جانب وکیل اعتراض کنندہ کا مو¿قف تھا کہ اشتہاری کے حوالے سے مختلف عدالتوں کے فیصلے موجود ہے کہ وہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا، انھوں نے کاغذات نامزدگی میں جوائنٹ اکاونٹ کا ذکر بھی نہیں کیا۔

Recent Posts

پاک فوج نے افغان فورسز کی جارحیت کی کوشش ناکام بنا دی، افغانستان کو بھاری نقصان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کی جانب سے پاک افغان باڈر نوشکی غزنالی سیکٹر میں افغان…

2 mins ago

’حبا بخاری میری دوائی کھانے کے بعد ماں بننے کے قابل ہوئیں‘ حکیم شہزاد کا حیران کن دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے دعویٰ کیا ہے…

9 mins ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈساز تیزی؛ انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے…

12 mins ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے معروف پاکستانی یوٹیوبر…

15 mins ago

نیب نے کرپشن سکینڈل میں چوہدری پرویزالٰہی اور دیگر ملزمان سے بھاری رقم ریکور کر لی

لاہور (قدرت روزنامہ )نیب نے کرپشن اسکینڈل میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی…

19 mins ago

بھارتی اداکارہ وانی کپور کیساتھ فلم کرنے پر مشی خان کی فواد خان پر تنقید

کراچی (قدرت روزنامہ) ماضی کی معروف پاکستانی اداکارہ مشی خان نے بھارتی اداکارہ وانی کپور…

23 mins ago