کیا ڈی کوڈڈ سائفر بھی واپس آنے کے بعد ختم کردیئے جاتے ہیں؟اسلام آباد ہائیکورٹ کا استفسار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہاکہ تمام اوریجنل سائفر کو ڈی کوڈ کرنے کے بعد ختم کردیا جاتا ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ڈی کوڈڈ سائفر بھی واپس آنے کے بعد ختم کردیئے جاتے ہیں؟

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے وکلا سلمان صفدر اور دیگر عدالت کے سامنے پیش ہو ئے،ایف آئی اے پراسیکیوٹر حامد علی شاہ اور ذوالفقار عباس نقوی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت عدالت کے سامنے پیش ہو ئے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نےاستفسار کیا کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے آفس سے کوئی آیا ہے؟ہم نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ منگوائی تھی،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کی جانب سے رپورٹ ابھی تک پیش نہ ہو سکی

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ آپ نے جج پر جو اعتراض کیا تھا وہ درخواست دکھائیں۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ سائفر آفس 24گھنٹے کام کرتا ہے،سائفر آفس کبھی بند نہیں ہوتا ہے،اصل سائفر وصول کرنے والے افسر کے پاس رہتا ہے، عدالت نے کہاکہ گواہ نے کہا ہے ، میں نے سائفر ڈاؤن لوڈ کیا،جس ای میل میں آیا کیا وہاں سائفر ابھی موجود ہے؟

جس دستاویز کے غلط استعمال کا الزام ہے اس کا متن ریکارڈ پر ہی نہیں ہے، کیس ثابت کرنے کی ذمے داری پراسیکیوشن پر ہے، یاد رکھیے گا، چیف جسٹس عامر فاروق کا پراسیکیوٹر سے مکالمہ
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہاکہ تمام اوریجنل سائفر کو ڈی کوڈ کرنے کے بعد ختم کردیا جاتا ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ڈی کوڈڈ سائفر بھی واپس آنے کے بعد ختم کردیئے جاتے ہیں؟

Recent Posts

’حبا بخاری میری دوائی کھانے کے بعد ماں بننے کے قابل ہوئیں‘ حکیم شہزاد کا حیران کن دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے دعویٰ کیا ہے…

5 mins ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈساز تیزی؛ انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے…

7 mins ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے معروف پاکستانی یوٹیوبر…

10 mins ago

نیب نے کرپشن سکینڈل میں چوہدری پرویزالٰہی اور دیگر ملزمان سے بھاری رقم ریکور کر لی

لاہور (قدرت روزنامہ )نیب نے کرپشن اسکینڈل میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی…

14 mins ago

بھارتی اداکارہ وانی کپور کیساتھ فلم کرنے پر مشی خان کی فواد خان پر تنقید

کراچی (قدرت روزنامہ) ماضی کی معروف پاکستانی اداکارہ مشی خان نے بھارتی اداکارہ وانی کپور…

19 mins ago

چینی کی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) شوگر ایڈوائزری بورڈ نے چینی کی قیمتوں کو کنٹرول رکھنے کے…

25 mins ago