افغانستان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی ،سابق صدر حامد کرزئی نے بڑی پیش گوئی کردی

کابل(قدرت روزنامہ) افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے پیش گوئی کی ہے کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان جلد معنی خیز امن مذاکرات بحال ہونے کی امید ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور طالبان کو مذاکرات کا موقع گنوانا نہیں چاہیے، افغان حکومت سے مطالبہ ہے امن کا موقع ضائع نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت اقدام کرے اور امن مذاکرات بحال کرے، طالبان کو کہتا ہوں اضلاع پر قبضہ کرنے سےکچھ
حاصل نہیں ہوگا۔سابق افغان صدر کا کہنا ہے کہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ کسی ایک کے ہاتھ میں نہیں ہے، افغانستان میں مسائل کا حل اتحاد اور امن میں ہے، ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہر افغان کی خواہش کے مطابق ہونا چاہیے۔دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کے ترجمان جان کربی نے افغان حکومت کے ساتھ شراکت برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا افغان فضائیہ کو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز،سوپراسٹرائیک ایئرکرافٹ خرید کر دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی افواج کی کمانڈاب جنرل فرینک مکینزی کریں گے، جنرل ملر افغانستان سے واپس امریکا روانہ ہوچکے ہیں۔

Recent Posts

الیکشن کمیشن نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کو شو کاز نوٹس جاری کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر حافظ نعیم…

4 mins ago

پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…

32 mins ago

چاہت فتح علی خان نےاپنا موازنہ ایک مشہوراداکارہ سے کردیا

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…

44 mins ago

سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…

53 mins ago

پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر رقص کیا جاتا ہے لیکن ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا، اداکارہ دیدار

لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…

55 mins ago

ڈاکٹر بیٹا حقیقی مسیحا بن گیا، جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے باپ کی جان بچالی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…

58 mins ago