برازیل میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 25 افراد ہلاک


برازیلیا(قدرت روزنامہ)برازیل میں مسلسل طوفانی بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، مختلف واقعات میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں کے مطابق سیلاب نے سب سے زیادہ تباہی برازیل کی ریاست اسپیریتو سانتو میں مچائی جہاں 17 اموات ہوئیں اور ریاست ریوڈی جنیرو میں 10 ہلاکتیں ہوئے جب کہ سیکڑوں افراد بے گھر ہوگئے۔
سیلاب کے باعث درجنوں مکانات گر گئے ریسکیو کے دوران 16 گھنٹے سے گھر کے ملبے میں دبی بچی معجزانہ طور پر زندہ مل گئی۔ اسے مردہ باپ نے اپنی آغوش میں چھپایا ہوا تھا اور ملبہ کا بوجھ خود اُٹھایا ہوا تھا۔
سڑکوں پر ہورڈنگز، کھمبے اور درخت گرنے سے ٹریفک معطل رہی۔ بجلی کا نظام درہم بریم ہوگیا اور معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
برازیل میں دو سال قبل بھی شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 241 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Recent Posts

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

9 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

11 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

21 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

33 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

39 mins ago

سعودی ولی عہد نے کس شعبے میں پاکستانیوں کیلئے نوکریوں کی پیشکش کی ہے؟ شہبازشریف نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودیہ اور قطر پر کابینہ کو…

40 mins ago