ڈی آئی خان(قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں چار ملزمان ہلاک ہوگئے تاہم زد میں آکر سابق ڈائریکٹر زراعت احسان اللہ گنڈا پور بھی جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اور ٹانک کے سنگم پر کلاچی کے ایریا کوٹ کندیان میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی گئی جس میں سیکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس مشترکہ طور پر شامل تھے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے آپریشن کرنے والی ٹیم پر بے تحاشا فائرنگ کی تاہم جوابی فائرنگ سے چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کی زد میں آکر سابق ڈائریکٹر زراعت احسان اللہ گنڈا پور بھی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت جاری ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ باردوی مواد اور دیگر سامان برامد ہوا ہے، دہشت گردوں میں ایک افغانی بھی شامل ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…