وزیر اعلیٰ بلوچستان کا 2 ہزار غیر حاضر ٹیچرز کی برطرفی کا حکم

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے 2 ہزار غیر حاضر ٹیچرز کی برطرفی کا حکم دے دیا اور واضح کردیا کہ محکمہ تعلیم میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی اور میرٹ پر ضلعی تعلیمی افسران لگائے جائیںگے .
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا .

وزیر اعلیٰ نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو ہدایت کی کہ وہ ایک ماہ میں عادی غیر حاضر ٹیچرز کو برطرف کرکے رپورٹ پیش کریں . اس کے باوجود اگر کوئی ٹیچر غیر حاضر پایا گیا تو سیکرٹری تعلیم کے خلاف کارروائی ہوگی . سرفراز بگٹی نے کہا کہ تعلیمی اخراجات کی مد میں صوبے میں ہر بچے پر ماہانہ 5 ہزار 625 روپے خرچ کئے جارہے ہیں، جو سالانہ 72 ہزار روپے کے لگ بھگ فی کس خرچ بنتا ہے .
ان کا کہنا تھا کہ اتنے اخراجات میں تو ہر بچہ ملک کے اعلیٰ ترین نجی تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کر سکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں