وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایچی سن کالج کے پرنسپل کو استعفیٰ واپس لینے پر آمادہ کرلیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل تھامسن کو استعفیٰ واپس لینےپر آمادہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عطا تارڑ کے رابطہ کرنے پر ایچی سن کالج کے پرنسپل نے استعفیٰ واپس لینے پر رضامندی بھی ظاہر کردی ہے اور دونوں شخصیات کی گفتگو بہت اچھے ماحول میں ہوئی۔

خیال رہے کہ ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے عہدے سےاستعفیٰ دیدیا ہے اور وجہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند افراد کی خاطر پالیسیوں میں تباہ کن تبدیلیاں لائی گئیں، سکولوں میں اقرباءپروری اورسیاست کی کوئی گنجائش نہیں، گورنر ہاؤس کےجانبدارانہ اقدامات کےباعث گورننس کانظام تباہ ہو گیا۔ مائیکل اے تھامسن نے اپنے استعفیٰ ایچی سن کالج کے سٹاف کو بھجوایا دیا جس میں کہا گیاہے کہ کچھ لوگوں کو ترجیح دینے کیلئے سکول کی پالیسی کو نقصان پہنچایا گیا ، گورنر ہاوس کے متعصبانہ اقدامات نے سکول کی گورننس ، نظم و نسق کو خراب کیا ، یکم اپریل کے بعد مینجمنٹ ، داخلوں سے متعلق کوئی کردار نہیں کروں گا، بورڈکی سطح پرجوہورہاہے وہ آپ سب کومعلوم ہے، بری گورننس کےتسلسل سےمیرےپاس کوئی اورچوائس نہیں بچی،میں نے کالج کی شہرت کی حفاظت کیلئےبھرپورکوشش کی، سکول کےمعاملات میں اتنی دراندازی کامیابی سےچلنےوالےسکول کیلئےناقابل یقین ہے۔

Recent Posts

منظور پشتین سمیت 52 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 16 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا…

1 min ago

اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالرز وطن بھیجنے میں پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے

ترسیلات زر بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور روپیہ مستحکم ہوگا کراچی (قدرت روزنامہ)رواں مالی…

13 mins ago

سندھ ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلے روک دیئے،حکم امتناع جاری

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ایم ڈی کیٹ کو میرٹ…

30 mins ago

حکومت کا توانائی شعبے کی اصلاحات کیلئے بڑا اقدام ،بجلی کی پیداوار اور خرید کیلئے انڈپینڈنٹ مارکیٹ بنانے کی منظوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے پاکستان میں بجلی کی پیداوار اور خرید کیلئے ایک انڈپینڈنٹ…

43 mins ago

پیپلزپارٹی کے عبید اللہ گورگیج بلوچستان اسمبلی کی رکنیت سے ہاتھ دھو بیٹھے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پیپلزپارٹی کے عبید اللہ گورگیج بلوچستان اسمبلی کی رکنیت سے ہاتھ دھو بیٹھے۔…

46 mins ago