سعودی عرب میں بھیک مانگنے والے گرفتار،تعلق کس ملک سے ہے؟

باحہ (قدرت روزنامہ)پولیس نے شہر میں متعدد گداگروں کو گرفتار کیا ہے .
عرب میڈیا کے مطابق مختلف پبلک مقامات اور مساجد میں گداگروں کی گرفتاری سے پہلے نگرانی کی گئی .

محکمہ امن عامہ نے گرفتار شدگان کی ویڈیو ایکس پر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے .

محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ ٹریفک سگنل کے قریب گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے گداگری کرنے والے یمنی کو گرفتار کیا ہے . اسی طرح دکانوں کے سامنے کھڑے ہونے والے ایک سعودی شہری کو جبکہ نمازیوں اور راہ گیروں سے مانگنے والے یمنی کو گرفتار کیا گیا ہے . گداگر معاشرے کے لیے انتہائی مضر ہیں جبکہ ان میں سے بیش تر ضرورت مند نہیں ہوتے .

. .

متعلقہ خبریں