وزیراعظم گیس کی قیمتوں میں اضافے پر برہم، آڈٹ رپورٹ طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آڈٹ رپورٹ طلب کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے وزارتِ توانائی کو ایک سے 3 ماہ میں 16 ٹاسک مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ وزیراعظم نے ایک ماہ میں گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی فرانزک آڈٹ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

شہباز شریف نے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اوگرا اور گیس کمپنیوں کی کارکردگی کاجائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا اور 3 ماہ میں گیس انفرا اسٹرکچر، گیس چوری اور ناقص کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی مانیٹرنگ کے لیے فوری طور پر بین الوزارتی کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے ایک ماہ میں سرپلس بجلی کو کھپانے کے لیے نئے انڈسٹریل زون تیار کرنے کا پلان بھی مانگ لیا۔ انہوں نے 2 ہفتوں میں پاور اور پیٹرولیم ڈویژن کو گردشی قرضے کا حل تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Recent Posts

چاغی میں چور لیویز فورس کے اہلکار سے موٹر سائیکل چھین کر فرار

چاغی(قدرت روزنامہ)چاغی میں نامعلوم چوروں نے لیویز فورس کے اہلکار سے موٹر سائیکل چوری کرکےفرار…

6 mins ago

بلوچستان میں زراعت کیلئے بجلی دورانیہ 3 گھنٹے اور وولٹیج انتہائی کم ہے، زمیندار ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماﺅں نے کامیاب پہیہ جام ہڑتال پر ٹرانسپورٹرز،مسافرحضرات ،حمایت کرنے…

9 mins ago

کوہلو، تنگا ندی کے کازوے میں گڑھے پڑگئے، گاڑیوں کو گزرنے میں مشکلات

کوہلو(قدرت روزنامہ)تنگا ندی کے کازوے میں سیلابی ریلے کے باعث گہرے گڑھے پڑ چکے، مرکزی…

15 mins ago

وزیراعلیٰ کا کوئٹہ میں دو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹراما سینٹر قائم کرنے کا حکم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ صحت میں ہنگامی طبی…

21 mins ago

ہوشاپ، کولواہ ندی میں 2 افراد بہہ گئے، ایک شخص ریسکیو، دوسرے کی تلاش جاری

تربت(قدرت روزنامہ)ہوشاپ اور کولواہ میں بارش، ندیوں میں طغیانی، کیل کور ندی میں 2 افراد…

26 mins ago

ڈیرہ بگٹی میں بارش سے بجلی کے کھمبے گرگئے، کئی روز سے فراہمی معطل

ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی سوئی ہونے والے بارش سے 132کے وی کے چار کھمبے گرنے…

34 mins ago