پاکستان کا غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی سے متعلق قرارداد منظور ہونے کا خیرمقدم کیا ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور ہونے والی قرارداد میں رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ میں انسانی امداد کے آزادانہ بہاؤ کی اجازت دینے، انسانی امداد کی فراہمی میں حائل تمام رکاوٹوں کو ہٹانے اور پوری غزہ کی پٹی میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے مطالبے کا بھی خیر مقدم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: سلامتی کونسل نے پہلی مرتبہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران، پاکستان نے متعدد بار اسرائیل کی جانب سے طاقت کے اندھا دھند استعمال کی شدید اور غیر واضح مذمت کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ بندی کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دفتر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ سلامتی کونسل میں منظور کی گئی قرارداد مستقل جنگ بندی اور غزہ میں انسانی صورتحال سے نمٹنے میں مدد فراہم کریگی۔ اعلامیے میں ایک بار پھر واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان جون 1967 سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے

Recent Posts

عوامی گورنر ہوں، ہر سیاسی جماعت کے پاس خود جاؤں گا، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میں ایک…

13 mins ago

شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف درخواست، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سال 2022 میں اینٹی کرپشن پنجاب کی…

17 mins ago

نوجوان کے جگر کے ٹرانسپلانٹ میں ٹریفک پولیس بھی شامل ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی میں حیرت انگیز واقعات تو بہت ہیں جو کہ سب کی…

26 mins ago

وزیراعظم کے بروقت نوٹس نے ہمیں ایک سانحے سے بچالیا، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بروقت…

30 mins ago

ہم کسی کی زور زبردستی نہیں مانتے، چاہے وہ ہمارا باپ ہی کیوں نہ ہو، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے…

38 mins ago

پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس 74 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔ آج کاروباری ہفتے کے…

46 mins ago