اچھرہ بازار واقعہ کیس؛ ملزمان کی ضمانت منظور


لاہور(قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے اچھرہ بازار واقعہ کیس میں ملوث 3 ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے ان کی گرفتاری کو غیر ضروری قرار دینے کے بعد دو دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں۔
اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے ملزمان محمد ندیم، عادل سرور اور التمش ثقلین کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔جج نے مولانا عظیم الدین شاکر اور خالد شہنشاہ کی ضمانت کی درخواستیں پولیس کی تفتیشی رپورٹ میں بے گناہ ہونے کے بعد نمٹا دیں۔
لاہور پولیس نے 24 فروری کو عربی رسم الخط والی شرٹ پہنے خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے فوری مداخلت کی اور خاتون کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

Recent Posts

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

42 mins ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

48 mins ago

بلوچستان کےچندعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل:پی ٹی اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…

51 mins ago

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

1 hour ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

1 hour ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

1 hour ago