پاکستانی باکسرآغا کلیم نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا


کراچی(قدرت روزنامہ) تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والی عالمی چیمپئین شپ میں پاکستانی نوجوان باکسر آغا کلیم نے لائٹ فلائی ویٹ کا ایونٹ جیت لیا۔ ورلڈ موئے تھائی چیمپئین شپ میں پاکستانی نوجوان نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا، 23 سالہ آغا کلیم نے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والی عالمی چیمپئین شپ میں لائٹ فلائی ویٹ کا ایونٹ جیت لیا۔
آغا کلیم نے 51 کلو گرام کی کیٹگری میں فتح کے جھنڈے گاڑدیے، پہلی فائٹ میں انہوں نے کرغزستان کے دو مرتبہ کے عالمی چیمپین کو پوائنٹس پر شکست دی اور دوسرے مقابلے میں نیپالی کھلاڑی کو 50 سیکنڈ میں زیرکیا۔ چیمپئین شپ میں 40 ممالک سے تعلق رکھنے والے 5 سو سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے پشین سے تعلق رکھنے والا آغا کلیم بلدیہ ٹاؤن ، کراچی میں چائے کے ہوٹل پر کام کرتا ہے، ٹائیگر مارشل آرٹ اکیڈمی میں پریکٹس کرنے والا آغا کلیم سرکاری سرپرستی کا خواہاں ہے تاکہ مستقبل میں عالمی مقابلوں میں پاکستان کو نام مزید روشن اور بلند کرسکے۔

Recent Posts

ہانیہ عامر نے اپنا دولہا تلاش کرنے کیلئے بھارتی اداکارہ سے مدد مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سانیا ملہوترا نےکہا ہے کہ پاکستانی…

8 mins ago

جو آزادیٔ اظہار یہاں ہے وہ امریکا اور برطانیہ میں بھی نہیں: چیف جسٹس عامر فاروق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل…

24 mins ago

بانی پی ٹی آئی کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے، شرجیل میمن

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

55 mins ago

کراچی: میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر ناصر شاہ کا نوٹس

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وزیر توانائی…

1 hour ago

سندھ میں بہت سارے محکموں میں رشوت نظام کا حصہ بن چکی، علی خورشیدی

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف علی خورشیدی نے کہا ہے کہ سندھ…

1 hour ago

آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز بحال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز بحال کر دی گئی۔ چیف سیکریٹری آزاد…

2 hours ago