ملک میں یومیہ 4 ہزار میٹرک ٹن تیل کی اسمگلنگ کا انکشاف


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں یومیہ 4ہزار میڑک ٹن تیل کی اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں یومیہ 4ہزار میٹرک ٹن تیل کی اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے جس سے قومی خزانے کو ماہانہ 3کروڑ 56 لاکھ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔آئل کمپنیز نے اسمگلنگ کی روک تھام اور کارروائی کے لیے حکومت اور اوگرا سے مدد مانگ لی ہے اور آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے سیکریٹری پٹرولیم کو خط لکھ دیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی فروخت کی صورتحال کورونا کے عرصے کے برابر ہوگئی ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں جولائی تا فروری ڈیزل، پٹرول کی فروخت 6.5 فیصد کم رہی۔خط میں کہا گیا ہے کہ تیل کی اسمگلنگ سے تیل کی سپلائی چین بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اس لیے تیل اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
او سی اے سی نے سمگل شدہ تیل کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کرنے اور تیل اسمگلنگ کے خلاف قانون سازی کی سفارش کی ہے۔کونسل نے غیر قانونی پیٹرول پمپ فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تیل کی اسمگلنگ کے خلاف ملک گیر مہم شروع کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔

Recent Posts

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری…

1 min ago

چمن: باب دوستی پر پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف جاری دھرنے کو 6 ماہ ہو گئے

چمن (قدرت روزنامہ) چمن میں باب دوستی پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کے خلاف بارڈر شاہراہ پر…

3 mins ago

وزیراعظم کی ہدایت پرطلبہ کو لینے کیلئے خصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا، اخراجات حکومت ادا کریگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرخصوصی طیارہ آج شام کرغزستان روانہ ہوگا۔ نجی ٹی…

12 mins ago

این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری

ملتان(قدرت روزنامہ)ملتان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 148 میں ضمنی انتخاب کے لیے…

15 mins ago

وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف کا…

24 mins ago

دہری شہریت والے نگران وزراءاور مشیروں کے نام پبلک کرنے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے کابینہ ڈویڑن کو 15 نومبر 2023…

29 mins ago