قومی بچت کی مختلف اسکیموں کے منافع میں اضافہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی بچت کی مختلف اسکیموں کے منافع میں اضافہ کردیا گیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگ کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں12 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کردیا گیاجس کے بعد ان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 14.6 فیصد سے بڑھا کر14.76فیصد کردی گئی، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 20بیسز پوائنٹس کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح15.6فیصد سے بڑھا کر15.80فیصد کردی گئی ہے،پنشنرز بینیفٹس اکاؤنٹ پر منافع کی شرح میں24بیسز پوائنٹس کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ان اکاؤنٹس میں منافع کی شرح 15.4فیصد سے بڑھا کر15.60فیصد کردی گئی ہے۔
اسی طرح شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس پر بھی منافع کی شرح میں15.4فیصد سے بڑھا کر15.60فیصد کردی گئی ہے، شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں76بیسز پوائنٹس کی کمی کر دی گئی جس کے بعد ان اکاؤنٹس پر منافع کی شرح19.8 فیصد کم ہو کر19فیصد کردی گئی۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا ہاؤس کی مرمت نہیں کروائیں گے، بچوں کو وزٹ کروایا کریں گے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

23 mins ago

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کروادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے حکومت کو کل…

27 mins ago

علی امین گنڈا پورآخر تھے کہاں؟وزیراعلیٰ کے پی نے خود بتادیا

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کا ڈراپ سین ہوگیا۔…

46 mins ago

وزیراعلیٰ گنڈاپور نے ڈی چوک کے بجائے کے پی ہاؤس جانے کی وجہ بھی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور24گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بالآکر…

50 mins ago

بیرسٹر سیف کا احتجاج کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکار سے متعلق بڑا انکشاف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران…

2 hours ago

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے. وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین…

2 hours ago