ٹوبیکو کو ٹیکس نیٹ میں لاکر ریونیو بڑھانے کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے ٹوبیکو کو ٹیکس نیٹ میں لاکر ریونیو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس ریونیو بڑھانے کی آئی ایم ایف کی شرط کو پورا کرنے کیلیے بجٹ میں تمباکو کی غیرقانونی تجارت کی روک تھام اورٹیکس نیٹ سے باہر ٹوبیکو کوٹیکس نیٹ میں لاکر ریونیو بڑھانے کیلیے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انڈسٹری ماہرین کا کہنا ہے کہ تمباکو کی غیر قانونی تجارت کی روک تھام کرکے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھانے کیلیے آئی ایم ایف کی شرط کو پورا کرنے میں نمایاں مدد لی جاسکتی ہے۔
یاد رہے آئی ایم ایف نے حال ہی میں ایف بی آر پر زور دیا تھاکہ مقامی سطح پر تیار کی جانے والی سگریٹ پر اوریجن کے فرق کے بغیر یکساں بنیادوں پر ایکسائز ڈیوٹی کے نفاذ کے ذریعے اضافی ریونیو حاصل کرنے پر توجہ دی جائے۔
قانونی سگریٹ پر ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے پیدا ہونے والا قیمتوں کا فرق صارفین کو غیرقانونی سگریٹ کی جانب راغب کرنے کا سبب بن رہا ہے جس سے قومی خزانے کو ریونیو کی مد میں 310ارب روپے سالانہ نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

Recent Posts

مداح گلوکارہ گُل پانرہ کے گھر میں گھس گیا

گلوکارہ نے مداح پر اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی کا الزام عائد کر…

1 min ago

خیبرپختونخواحکومت نے نیب ترامیم کیس کی سماعت لائیو نشر کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے نیب ترامیم کیس کی سماعت لائیو نشر کرنے کی…

10 mins ago

موبائل فون کمپنیوں نے اپنے کارڈز اور پیکج چارجز میں 2 برس میں کتنا اضافہ کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کا شمار ترقی پذیر ممالک میں کیا جاتا ہے تاہم 23…

20 mins ago

سیلاب زدہ بلوچستان میں کم عمر دلہنیں اور معاشی مشکلات

عاصم احمد خان سندھ اور بلوچستان کی سرحدوں کے درمیان واقع اوستہ محمد کے ہلچل…

32 mins ago

ماضی میں کونسی اہم شخصیات فضائی حادثے میں جاں بحق ہوئی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)19مئی کو حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر…

37 mins ago

پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) پاکستان اور ترکیہ نے دو طرفہ تجارت کو 5 ارب…

46 mins ago