آئی ایم ایف اجلاسوں کا 3 اپریل تک کیلنڈر جاری، پاکستان شامل نہیں


واشنگٹن(قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا . پاکستان شامل نہیں ہے .

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوں کا 3 اپریل تک کیلنڈر جاری کر دیا گیا ہے . ایگزیکٹو بورڈ کے 3 اپریل تک کے کیلنڈر میں پاکستان کا کیس شامل نہیں . پاکستان سے متعلق آئی ایم ایف اجلاس اپریل کے دوسرے ہفتے متوقع ہے .
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے آج (پیر)کے اجلاس میں کولمبیا کا کیس شامل ہے، بورڈ منگل کو مراکو اور 27 مارچ کے اجلاس میں الجیریا کا ایجنڈا دیکھے گا .
ذرائع کے مطابق 3 اپریل کو آئی ایم ایف بورڈ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کا جائزہ لے گا . پاکستان کا کیس 15 اپریل کے بعد بورڈ میں زیر غور آئے گا . آئی ایم ایف نے19مارچ کو دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات مکمل کیے . پاکستان اورآئی ایم ایف میں تکنیکی سطح معاہدہ طے پاچکا ہے . آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر جاری ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں