کوئٹہ(قدرت روزنامہ)رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی جہاں زکو و خیرات کا سلسلہ جاری رہتا ہے وہیں مختلف محکموں، اداروں اور نیک لوگوں کی جانب سے انسانیت کی فلاح پر مبنی اقدامات بھی کیے جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک احسن اقدام بلوچستان پولیس کی جانب سے بھی کیا گیا ہے۔ایس پی سٹی کوئٹہ پری گل ترین نے شہر کے وسط میں واقع سٹی تھانے کے ایک کمرے کو خواتین کے لیے مسجد کا درجہ دے دیا۔دراصل خواتین کو عید سمیت عام دنوں میں بھی خریداری کے لیے بازار کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ مگر اس دوران کوئی ایسی جگہ نہیں تھی جہاں پر بروقت نماز کی ادائیگی کر سکیں، ایسے میں خواتین کی نماز قضا ہو جاتی تھی یا خریداری ادھوری چھوڑ کر گھروں کو جانا پڑتا تھا۔ مگر ایس پی سٹی کے اقدام سے خواتین کی یہ مشکل حل ہو گئی ہے۔سٹی پولیس اسٹیشن کے ساتھ مسجد میں وضو کے لیے واش روم کی سہولت کے علاوہ نماز کے بعد قرآن مجید کی تلاوت کے لیے بھی جگہ موجود ہے، اس کے علاوہ یہاں پر خواتین ویمن پولیس افسران سے ملاقات بھی کر سکتی ہیں۔وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی سٹی پری گل ترین نے کہاکہ خواتین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے مسجد کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ دوران خریداری خواتین اپنی عبادات کی بروقت ادائیگی کر سکیں۔انہوں نے کہاکہ خواتین نماز کی ادائیگی کے ساتھ کچھ دیر آرام بھی کر سکیں گی، جبکہ یہاں خواتین پولیس اہلکار بھی موجود ہوں گی جن سے مسائل پر بات کی جا سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اس مسجد میں قیام کرنے والی خواتین جب پولیس کو اپنے مسائل بتائیں گی تو گھروں میں ہونے والے تشدد سمیت دیگر مسائل بھی پولیس کے علم میں ہوں گے جس سے خواتین سے متعلق جرائم میں کمی واقع ہوگی۔بازاروں اور مارکیٹوں میں آنے والی خواتین نے پولیس کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے بازار میں مزید مقامات پر واش روم سمیت مسجد کی سہولت مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…