کوئٹہ میں خواتین کیلئے سٹی تھانے میں مسجد قائم کردی گئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی جہاں زکو و خیرات کا سلسلہ جاری رہتا ہے وہیں مختلف محکموں، اداروں اور نیک لوگوں کی جانب سے انسانیت کی فلاح پر مبنی اقدامات بھی کیے جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک احسن اقدام بلوچستان پولیس کی جانب سے بھی کیا گیا ہے۔ایس پی سٹی کوئٹہ پری گل ترین نے شہر کے وسط میں واقع سٹی تھانے کے ایک کمرے کو خواتین کے لیے مسجد کا درجہ دے دیا۔دراصل خواتین کو عید سمیت عام دنوں میں بھی خریداری کے لیے بازار کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ مگر اس دوران کوئی ایسی جگہ نہیں تھی جہاں پر بروقت نماز کی ادائیگی کر سکیں، ایسے میں خواتین کی نماز قضا ہو جاتی تھی یا خریداری ادھوری چھوڑ کر گھروں کو جانا پڑتا تھا۔ مگر ایس پی سٹی کے اقدام سے خواتین کی یہ مشکل حل ہو گئی ہے۔سٹی پولیس اسٹیشن کے ساتھ مسجد میں وضو کے لیے واش روم کی سہولت کے علاوہ نماز کے بعد قرآن مجید کی تلاوت کے لیے بھی جگہ موجود ہے، اس کے علاوہ یہاں پر خواتین ویمن پولیس افسران سے ملاقات بھی کر سکتی ہیں۔وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی سٹی پری گل ترین نے کہاکہ خواتین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے مسجد کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ دوران خریداری خواتین اپنی عبادات کی بروقت ادائیگی کر سکیں۔انہوں نے کہاکہ خواتین نماز کی ادائیگی کے ساتھ کچھ دیر آرام بھی کر سکیں گی، جبکہ یہاں خواتین پولیس اہلکار بھی موجود ہوں گی جن سے مسائل پر بات کی جا سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اس مسجد میں قیام کرنے والی خواتین جب پولیس کو اپنے مسائل بتائیں گی تو گھروں میں ہونے والے تشدد سمیت دیگر مسائل بھی پولیس کے علم میں ہوں گے جس سے خواتین سے متعلق جرائم میں کمی واقع ہوگی۔بازاروں اور مارکیٹوں میں آنے والی خواتین نے پولیس کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے بازار میں مزید مقامات پر واش روم سمیت مسجد کی سہولت مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Recent Posts

امریکہ کا دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ مل کر لڑنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور داعش کے…

1 min ago

پیپلز پارٹی آئینی عہدے بھی لے رہی ہے اور کہتی ہے ہم حکومت میں نہیں ،مولانا فضل الرحمان

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ…

4 mins ago

علی محمد خان نے شیرافضل مروت کو موقع دینے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما تحریک انصاف علی محمد خان شیرافضل کی حمایت میں سامنے آگئے،…

10 mins ago

زمان پارک میں بیٹھا شخص بچوں کو “پیٹرول بم” بنانا سکھاتا تھا،عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا "زمان…

27 mins ago

مفروری کے دوران شہریار آفریدی کے اہلخانہ کو کس نے پناہ دی؟ شاندانہ گلزار کا انکشاف

پشاور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما شاندانہ گلزار نے انکشاف کیا ہے کہ…

1 hour ago

مفتاح اسماعیل نے نئی سیاسی جماعت کا کیا نام سوچا؟ جانیے

کراچی (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ نئی سیاسی جماعت…

1 hour ago