گلوکارہ شکیرا نے ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی

نیویارک (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا کا کہنا ہے کہ وہ موسیقی کی دنیا میں ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں .

شکیرا اس وقت اپنی نئی البم کی ریلیز کی پروموشن میں مصروف ہیں، اس البم کو سابق ہسپانوی فٹبالر جیرارڈ پک سے علیحدہ کے بعد ان کی موسیقی کی دنیا میں واپسی قرار دیا جارہا ہے .

اپنی البم ’لاس موئریس یانو لوران‘ کی پروموشن کے موقع پر نامور گلوکارہ سے دلچسپ سوال کیا گیا .

میڈیا سے بات چیت میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ کس گلوکارہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں، تو شکیرا نے جواب دیا کہ وہ ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں .

ان کے انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے کہا کہ یہ شراکت داری کامیاب ہوگی . ایک نے کہا کہ یہ شراکت تمام چارٹس پر غالب آجائے گی .

. .

متعلقہ خبریں