طلحہٰ محمود جے یو آئی رہنما چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام ف (جے یو آئی) راہنما طلحہٰ محمود نے پارٹی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں طلحہٰ محمود نے کہا کہ مجھے بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت آئی تھی اور مجھے ایک ہفتہ قبل آصف زردای نے بلایا جہاں تفصیلی ملاقات ہوئی، انہوں نے بھی مجھے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی اس لیے میں اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں جب سے سیاست میں ہوں جے یوآئی کا حصہ رہا ہوں لیکن اس وقت پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، جو ملک کے بڑے ستون ہیں اور آج کل جو حالات ہیں سب کے سامنے ہیں، ان مشکلات سے نکلنے کے لیے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری نے کہا کہ طلحہٰ محمود سینیئر سیاستدان ہیں اور وہ آج پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں، انہیں پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
سیکریٹری جنرل نیر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت میں وہ بصیرت ہے کہ وہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، پیپلزپارٹی میں انکا کردار نمایاں ہوگا اور ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کریں گے۔

Recent Posts

فیصلہ کیاتھا کہ ہدف کو اٹھارویں اوور سے پہلے حاصل کر ناہے ، بابر اعظم کا انکشاف

(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئر لینڈ سے جیت کا کریڈٹ بلے…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ کی ملاقات،کسانوں کیلیے بڑی سہولت کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ نے ملاقات…

2 hours ago

بدقسمتی ہے عمران خان جیسا وائرس ہمیں مل گیا،ا حسن اقبال

نارووال (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بانی پی…

2 hours ago

زندگی کی چلچلاتی دھوپ میں ماں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند راحت وسکون ہے

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنے…

2 hours ago

نہری پانی چوری کےسدباب کیلئےمؤثر کارروائی ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نہری پانی کی چوری…

2 hours ago

مسائل کے حل کیلئے سیاستدانوں کو ہاتھ ملانا پڑے گا،بلاول بھٹو

لاہور (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آج ملک میں نفرت…

2 hours ago