تنخواہ نہیں لیتا، اپنا گھر اور گاڑی استعمال کرتا ہوں، شوکت ترین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ممبرکی جانب سے نازبیا الفاظ استعمال کیے گئے تنخواہ نہیں لیتا، اپنے گھر میں رہتا ہوں، اپنی گاڑی استعمال کرتا ہوں یہ وزیرخزانہ کہیں جانے والا نہیں . قومی اسمبلی کوبتایاگیا ہے کہ پاکستان کی ایکسپورٹ میں کمی اور امپورٹ میں اضافہ ہورہا ہے ،رواں سال ساڑھے چار ارب روپے کی کورونا ویکسین خریدی گئی .

بدھ کو سید نوید قمر نے بتایاکہ سنجیدہ سوال کا سنجیدہ جواب چاہتا ہوں،تجارتی خسارے میں تاریخی اضافہ ہورہا ہے،حکومت تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلئے کیا اقدامات کر رہی ہے . سید نوید قمر نے کہاہک زرعی ملک ہوتے ہوئے ہم چینی، گندم امپورٹ کر رہے ہیں . وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاکہ پاکستان کی ایکسپورٹ میں کمی اور امپورٹ میں اضافہ ہورہا ہے . انہوںنے کہاکہ اس سال ساڑھے چار ارب روپے کی کورونا ویکسین خریدی گئی،گزشتہ سالوں میں گندم کی قیمت نہ بڑھانے سے پیداوار میں کمی ہوئی،موجودہ حکومت قلت کے باعث گندم امپورٹ کر رہی ہے،ہم نے اہم فیصلہ کیا ہے کہ ڈی اے پی بہت زیادہ سبسڈی دے رہے ہیں،چینی اور گندم کی کمی 30 سال سے حکومت کرنے والوں کی ناکامی ہے،گھبرانے کی ضرورت نہیں معیشت بہتر ہورہی ہے،اس سال 27 ملین ٹن گندم ہوئی ہم اس کو 30 ملین ٹن کا ہدف مقرر کر رہے ہیں . قومی اسمبلی کو شوکت ترین نے بتایاکہ سعودی عرب کو ڈیفر پیمنٹ کے حوالے سے درخواست کردی ہے،میں وزیر خزانہ ہوں،لیکن تنخواہ نہیں لیتا اور اپنے گھر میں رہتا ہوں،ذاتی گاڑی استعمال کرتا ہوں،اور کہیں بھی نہیں جا رہا . . .

متعلقہ خبریں