پاکستان کرکٹ بورڈ میں شاہین آفریدی کو ہٹائے جانے کی تجویز زیر غور


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان ایک بار پھر تبدیل ہونے کا امکان ہے، ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہین آفریدی کی کپتانی خطرے میں پڑگئی، آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کے لیے انہیں عہدے سے ہٹایا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں شاہین شاہ آفریدی کو ہٹائے جانے کی تجویز زیر غور ہے،نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان کے لیے محمد رضوان، بابراعظم اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2024 کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان کے نام پر مشاورت جاری ہے۔
نئے ہیڈ کوچ کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن اور نیوزی لینڈ کے لیوک رونکی کے نام بھی زیرِ غور ہیں۔
یاد رہے کہ نومبر 2023 میں بابر اعظم کے استعفے کے بعد پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے لیے شاہین شاہ آفریدی کو کپتان مقرر کیا تھا۔
سابق کپتان بابر اعظم نے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے بعد 15 نومبر کو تینوں فارمیٹس کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Recent Posts

ماں نہ بننے پر کیا مشکلات پیش آئیں؟ اداکارہ کا پہلی بار انکشاف

اداکارہ دیا مرزا کا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ممبئی(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر مشہور اداکاروں…

3 mins ago

باکسر محمد علی کے پوتے کا مکہ مکرمہ میں حیران کن تجربہ

والدہ اور گھر والوں کو بھی حرم شریف لانے کی خواہش کا اظہار کر دیا…

16 mins ago

کرکٹرز بھی اذلان شاہ ہاکی کپ فائنل کھیلنے والی ٹیم کی سپورٹ میں بول اُٹھے

لاہور (قدرت روزنامہ)اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کھیلنے والی ٹیم کی سپورٹ میں قومی…

29 mins ago

آئرلینڈ کیخلاف شکست؛ رمیز راجا نے بھی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کی آئرلینڈ…

41 mins ago

کوئٹہ کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی، چاول مہنگے فروخت ہونے لگے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی، چاول اوپن مارکیٹ سے…

56 mins ago

راحیلہ درانی کی گزشتہ روز ٹراما سینٹر سول اسپتال آمد، فائرنگ سے زخمی خاتون ٹیچر کی عیادت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی کی گزشتہ روز سول اسپتال ٹراما سینٹر آمد۔…

1 hour ago