شمی سلوا نے کہا کہ فی الحال تو ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں ہے، آئندہ ماہ شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے واپسی کے بعد ویسٹ انڈیزکی میزبانی کرنا ہوگی، اس کے بعد 4 سے 23 دسمبر تک لنکا پریمیئر لیگ کھیلی جائے گی، اس کے بعد اگر ہمارے پاس مناسب وقت ہوا تو ہم پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں . انھوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی ہم نے ٹیم کو پاکستان بھیجا اور اب بھی وہاں کا دورہ کرنے والا پہلا ملک بن سکتے ہیں . یاد رہے کہ اس سے پہلے بورڈ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا بھی پاکستان کی مشکل وقت میں مدد کرنے کا عزم ظاہر کرچکے ہیں . پاکستان نے بھی ماضی میں سری لنکا کا اس وقت بھرپور ساتھ دیا جب غیرملکی ٹیمیں خانہ جنگی کی وجہ سے دورہ کرنے سے کتراتی تھیں، جب 1996ء کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے تامل ٹائیگرز کی جانب سے بم دھماکوں کے باعث سری لنکا میں میچز کھیلنے سے انکار کیا تب وسیم اکرم اور اظہرالدین کی قیادت میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں یکجہتی کیلیے سری لنکا گئی تھیں . . .
کولمبو(قدرت روزنامہ) سری لنکا ایک بار پھر مشکل وقت میں پاکستانی میدان آباد کرنے کیلئے تیارہے ، دسمبر جنوری میں آئی لینڈرز پاکستان کا مختصر دورہ کرسکتے ہیں . سری لنکا نے ایک بار پھر ٹیم کو پاکستان بھیجنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، سری لنکن کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) کے صدر شمی سلوا نے کہا کہ ہم اپنی قومی ٹیم پاکستان بھیجنے کو تیار ہیں مگر صرف ایک رکاوٹ ہے، ہمارا سال کے آخری 3 ماہ کا شیڈول کافی مصروف ہوگا،اس کے باوجود انھوں نے مختصر ٹور کیلئے ونڈو کی دستیابی کا یقین بھی دلا دیا .
متعلقہ خبریں