خیبرپختونخوا میں لیور اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹرز کے قیام کا فیصلہ


پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں لیور ٹرانسپلانٹ اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے زیر صدارت رات گئے محکمہ صحت کا اہم اجلاس ہوا، جس میں صوبائی کابینہ کے اراکین سید قاسم علی شاہ، مزمل اسلم، مشعال یوسفزئی کے علاوہ چیف سیکریٹری، متعلقہ انتظامی سیکرٹریز اور شعبہ صحت کے ماہرین نے شرکت کی۔
اجلاس میں صوبے میں لیور ٹرانسپلانٹ اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سرکاری سطح پر یہ صوبے کے پہلے لیور اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹرز ہوں گے۔
ابتدائی طور پر لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر محدود پیمانے پر انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈزیزز پشاور میں قائم کیا جائے گا، بعد میں یہ ٹرانسپلانٹ سینٹر مستقل بنیادوں پر خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں زیر تعمیر عمارت میں منتقل کیا جائے گا۔
انسٹیٹیوٹ آف نیورو سرجری
اجلاس میں صوبے میں پہلا انسٹیٹیوٹ آف نیورو سرجری بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، یہ انسٹیٹیوٹ فاؤنٹین ہاؤس پشاور میں قائم کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے محکمہ خزانہ کو ان سینٹرز کے قیام کے لیے درکار فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے اور متعلقہ حکام کو ان سینٹرز کے قیام کے لیے پلانز کو حتمی شکل دے کر منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پلانز میں ان سینٹرز کے قیام کے لیے درکار افرادی قوت، فنڈز اور طبی آلات کے ساتھ ساتھ ان کے انتظامی ڈھانچے کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ان سینٹرز کو پائیدار بنیادوں پر چلانے کے لیے قابل عمل فنانشل پلانز بھی ترتیب دیئے جائیں، صوبائی حکومت عوام کو صوبے میں ہی لیور اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ڈائلائسز سروسز کی 24 گھنٹے دستیابی
انہوں نے کہا کہ ان سینٹرز کے قیام سے صوبے کے لوگوں کو ٹرانسپلانٹ کے لیے دیگر صوبوں میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، جن سرکاری اسپتالوں میں ڈائیلائسز سروسز کی سہولت موجود ہے وہاں پر اس سہولت کی 24 گھنٹے دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ جن سرکاری اسپتالوں میں ڈائیلائسز کی سہولت دستیاب نہیں وہاں پر ڈائیلائسز سروس شروع کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ موجود صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں سے ایک ہے، صوبے کے عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Recent Posts

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

17 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

6 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

7 hours ago